Richest Girls In The World Urdu دنیا کی سب سے امیر لڑکیاں

  Lal Gulab      

 Dunya Ki Sub Se Kam Umer Arab Pati Khwateen

دنیا کی سب سے کم عمر امیر ترین ارب پتی لڑکیاں

دنیا میں   ویسے تو بیشمار خواتین ایسی ہیں جو ارب پتی ہیں لیکن آج آپ دنیا کی ان 7 خواتین کے بارے میں جان سکیں گے جو سب سے کم عمر ہیں. ان خواتین کا تعلق آسٹریلیا ، امریکا، جرمنی، سویڈن، ناروےاور ڈنمارک سے ہے. پاکستان اور ایشیائی ممالک میں سے کوئی بھی خاتون اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ 

Eva Maria Braun-Luedicke

اس وقت دنیا میں 35 سال سے کم کی صرف 7 ہی خواتین ایسی ہیں جن کے پاس اربوں ڈالر کی رقم موجود ہے. اور ان 7 خواتین میں سے ایکایوا میریا   ہیں. اس وقت ان کی عمر 34 سال ہے اور ان 34 سالوں میں انہوں نے جمع کئے ہیں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر. یہ رقم انہیں ادویات بنانے والی ایک کمپنی سے حاصل ہوئی ہے. اور یہ ان کا خاندانی کاروبار ہے جو کے پچھلے 182 سال سے چلا آرہا ہے. یعنی ایوا کے پاس جتنی بھی دولت ہے یہ ان کی خود کی کمی نہیں ہے. ایوا کا گھر جرمنی کے اس علاقے میں ہے. یہاں 13513 لوگ رہتے ہیں. لیکن ان سب سے زیادہ دولت ایوا کے پاس ہی ہے. لیکن اس کے باوجود اس وقت دنیا میں 1930 لوگ ایسے ہیں جن کے پاس ایوا سے زیادہ دولت ہے۔

6 Ginia Rinehart

یہ ہیں جینیا رائین ہارٹ آسٹریلیا میں رہنے والی 34 سالہ ارب پتی خاتون. دنیا میں صرف 1832 لوگ ہی ان سے زیادہ امیر ہیں لیکن اپنی عمر کی وجہ سے انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کے یہ آج کے دن تک دنیا کی چھٹی سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں. جینیا کے پاس ایوا میریا سے 10 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں یعنی ان کے پاس موجود ہیں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر. اگر پاکستانی روپوں میں بات کریں تو ان کے پاس موجود ہیں 276 ارب 401 کروڑ اور 3 لاکھ روپے. ان کے بارے میں مشہور ہے کے انہیں دنیا کی صرف مہنگی دکانوں سے ہی خریداری کرنے کا شوق ہے. اس کے علاوہ انہوں نے اپنا گھر بھی سڈنی کے مہنگے ترین علاقے میں خرید رکھا ہے۔.

5 Anna Kasprzak

 یہ ہیں ایننا کیسپرذک پچھلے سال تک یہ دنیا کی 10 کم عمر ارب پتی خواتین میں شامل نہیں تھی لیکن اس سال یہ نہ صرف اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں بلکہ آج یہ دنیا کی پانچویں سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں. یہ آج سے 31 سال پہلے 8 دسمبر کے دن جرمنی کے اس عام سے قصبے میں پیدا ہوئیں. اس قصبے کا نام گریون ہے.لیکن آج یہ اس قصبے میں نہیں بلکہ ڈنمارک کے ایک مہنگے علاقے میں رہتی ہیں. یہی نہیں ان کے شوق بھی نرالے ہیں انہیں دنیا کے مہنگے ترین گھوڑے پالنے کا شوق ہے اور یہ اپنی دولت کے ساتھ ساتھ اپنے گھوڑوں سے بھی محبت کرتی ہیں. اگر آپ انٹرنیٹ پر  ایکو شوز نامی ایک کمپنی کے بارے میں سرچ کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کے یہ کمپنی انہی کی ہے جو پچھلے 60 سال سے جوتے بنا رہی ہے اور ان کی کمپنی کے جوتے دنیا کے 90 ممالک میں بھیجے جاتے ہیں. یعنی انہیں بھی جو دولت ملی وہ ان کے باپ دادا کی وجہ سے ملی. آج ان کے پاس 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں۔

4 Whitney Wolfe Herd

یہ ہیں امریکا سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ وٹنی ہرڈ. دنیا کی چوتھی ینگیسٹ بلین ایئر. ان کے پاس 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بڑی رقم موجود ہے جو انہیں ایک ڈیٹنگ ایپ کی وجہ سے حاصل ہوئی. ان کی کمپنی کا ہیڈ آفس امریکی ریاست ٹیکساس میں ہے جہاں 650 لوگ کام کرتے ہیں۔.

3 Lisa Draexlmaier

نمبر 3 پر ہیں لیزا ڈریگزل مائر  ان  کی عمر 30 سال ہے اور ان کا تعلق جرمنی سے ہے  اور ان کے پاس بھی 1  ارب 60 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

Katharina Andreson And Alexandra Anderson

دوسرے نمبر پر ہیں کیتھرینا اینڈرسن اور اور پہلے نمبر پر ہیں الیگزینڈرا اینڈرسن .یہ دونوں بہنیں ہیں ان دونوں کا تعلق ناروے سے ہے اور ان دونوں کے پاس ایک جتنی ہی رقم ہے یعنی 1 ارب  40 کروڑ ڈالر. کیتھرینا کی عمر 25 سال ہے اور  الیگزینڈرا  کی عمر 24 سال ہےاور یہ دونوں وہ لڑکیاں ہیں جو منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئی ہیں. آج ان کے پاس جتنی بھی دولت ہے یہ سب انہیں ان کے باپ سے ملی ہے. کیتھرینا تو شراب پینے کی عادی ہے اور شراب پی کر تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے کئی دن جیل بھی جا چکی ہے اور 50 لاکھ کا جرمانہ بھی ادا کر چکی ہے جب کہ الیگزینڈرا کا شوق دنیا کے مہنگے اور اعلی نسل کے گھوڑوں کو پالنے کا  ہے۔

logoblog

Thanks for reading Richest Girls In The World Urdu دنیا کی سب سے امیر لڑکیاں

No comments:

Post a Comment