Dunya Ka Sub Se Ganda Shehar Dirtiest City in The World Urdu Misr Manshiyat Nasir

  Lal Gulab      

دنیا کا سب سے گندا شہر جہاں ہر طرف کچرا ہی کچرا ہے

قاہرہ  جو کہ  دنیا کے سب سے بڑے دریا دریاۓ نیل کے کنارے آباد  دنیا کے تاریخی شہروں میں سے ایک ہے. اس شہر کی سیر کرنے لوگ دنیا بھر سے میسر پہنچتے ہیں۔قاہرہ شہر کے  نظاروں کو دیکھا جاۓ تو لگتا ہی نہیں کہ دنیا کا سب سے گندا شہر مصر میں ہو سکتا ہےلیکن حقیقت تو یہی ہے۔ 
قاہرہ میں سٹی آف دی ڈیڈ کے نام سے ایک قبرستان واقع ہے. جہاں سے صرف 1 کلو میٹر کے فاصلے پر  وہ علاقہ آتا  ہے جسے  دنیا کا سب سے گندا شہر قرار دیا جاتا ہے.دنیا اسے منشیات ناصر یا کچرے کا شہر کے نام سے جانتی ہے
۔

 اگر آپ زندگی میں کبھی یہاں آئیں تو آپ کو یہاں کی ہر سڑک، ہر گلی پر گندگی اور کچرے کے ڈھیر دکھائی دیں گے۔ کہیں آپ کو پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلیں اور گندے ڈرم دکھائی دیں گے تو کہیں کوڑے سے بھری ہوئی بوریاں۔صرف یہاں کی گلیاں ہی نہیں یہاں کا ہر گھر بھی کچرے سے بھرا پڑا ہے۔  

 یہاں گھروں کی چھتوں پر بھی ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے   ہیں  لیکن  سوچنے کی بات تو یہ ہے کے یہ پورا شہر کچرے سے کیوں بھرا ہے؟ یہاں پر اتنا کچرا آخر آیا کہاں سے؟ تو اس سوال کا جواب ہے مصر کا شہر قاہرہ. جی ہاں آپ نے سہی  پڑھا ۔قاہرہ شہر کے کچرے کو یہاں لایا جاتا ہے اور اسی کچرے سے یہاں رہنے والے ہزاروں لوگوں کا گھر چلتا ہے۔

  کچرے سے بھرے دنیا کے اس سب سے گندے شہر میں رہنے والوں کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے جو قاہرہ میں گھر گھر جاتے ہیں اور تھوڑی سی رقم کے بدلے کچرا اٹھاتے ہیں۔ جب کچرے کو یہاں پر لایا جاتا ہے تو یہاں کے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس کچرے سے کاغذ، پلاسٹک اور لوہے کی چیزیں الگ کرتی ہیں جسے بعد  انہیں  بیچ کر مزید رقم حاصل کی جاتی ہے۔ 

 یہاں کے لوگ کیوں کے کچرا اٹھاتے ہیں اس لئے مصر میں انہیں
 Zabbaleen
بھی کہا جاتا ہے
۔یہاں پر رہنے والے کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو اسکول میں پڑھاتے ہیں اور نہیں چاہتے کے ان کے بچوں کاآنے والا کل بھی انہی کی طرح اسی شہر میں گزر جاۓ۔ جبکہ زیادہ تر لوگ یہاں ایسے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو بھی کچرا اٹھانے کے اس کام میں لگا کر ان کی زندگی بھی کچرا کر دی ہے۔  
یہاں ایک حیران کر دینے والی بات یہ بھی ہے کہ یہاں کے تمام گھر ایک جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں  زیادہ تر گھر چھے منزلوں پر مشتمل ہیں جبکہ کچھ عمارتیں تو اس سے بھی زیادہ بلند ہیں
۔

logoblog

Thanks for reading Dunya Ka Sub Se Ganda Shehar Dirtiest City in The World Urdu Misr Manshiyat Nasir

No comments:

Post a Comment